اہلسنت کی مسجدیں مسمارکرنے کی داعش کی دھمکی

IQNA

اہلسنت کی مسجدیں مسمارکرنے کی داعش کی دھمکی

17:52 - August 24, 2014
خبر کا کوڈ: 1442664
بین الاقوامی گروپ:داعش نے ایک ہفتے قبل دیالہ کی مسجد مصعب بن عمیر پرحملے کی دھمکی دی تھی

ایکنا نیوز-ایران ریڈیو-عراق کےصوبے دیالہ میں ایک مسجد پر دہشتگردانہ حملے سے قبل داعش نے دھمکی دی تھی کہ وہ اہلسنت والجماعت کی تمام مساجد کونشانہ بنائےگا۔

صوبہ دیالہ کی جامع مسجد، مسجدحضرت ابراہیم کے امام جماعت شیخ سعدون ھبھب نے عراقی نیوزایجنسی الاخبار کوانٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ داعش نے ایک ہفتے قبل دیالہ کی مسجد مصعب بن عمیر پرحملے کی دھمکی دی تھی ۔

شیخ سعدون ھبھب نے کہا کہ صوبہ دیالہ کی مسجدوں کے امام جماعت کی جانب سے داعش کی بیعت سے انکار کے بعد اس گروہ نے اہل سنت کی مساجد پردہشتگردانہ حملے کی دھمکی دی تھی۔

مسجدحضرت ابراہیم کے امام جماعت نے داعش گروہ پر عراق میں فتنہ کھڑا کرنے کا الزام لگایا۔

واضح رہے کہ دہشتگردگروہ داعش نے دیالہ کی مسجد مصعب بن عمیر میں گھس کر نمازیوں پر اندھادھند فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں ستر سے زیادہ نمازی جاں بحق اورزخمی ہوگئے۔

57305

ٹیگس: داعش ، مسجد ، حملہ
نظرات بینندگان
captcha