ایکنا نیوز- ایران ریڈیو-
ایرانی دفاعی ٹیکنالوجی کی اعلی کارکردگی کا ذکر کرتے ہوئےاسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ ایران کی جانب سے اسرائیل کے ڈرون طیارے کو مار گرائے جانے نے ثابت کردیا کہ تھران کسی بھی حملے کا دندان شکن جواب دینے کی بھر صلاحیت رکھتا ہے۔ ایسنا کی رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیر دفاع بریگیڈیر جنرل حسین دہقان نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی جانب سے صہیونی حکومت کے ڈرون طیارے کی سرنگونی کے بارے میں کہا کہ ایران کے مرکز میں اس ڈرون طیارے کی موجودگی، صہیونی حکومت کے ناپاک عزائم کی غمّاز ہے۔ جنرل دہقان نے وضاحت کی کہ اسرائیل اور امریکہ، اپنے اہداف کو معیّن کرنے کے خواہشمند رہیں ہیں اور اسرائیل کے جاسوس طیارے کو، اطلاعات و معلومات حاصل کرنے، تصاویر اتارنے، گفتگو سننے اور مواصلاتی جاسوسی کے لئے ایران کی فضائی حدود میں بھیجا گیا تھا۔ ایران کے وزیر دفاع نے تاکید کی کہ تھران نے ہمیشہ واضح الفاظ میں کہا ہے کہ وہ کسی بھی قسم کے حملے کا دندان شکن جواب دے گا اور اسرائیل کے ڈرون طیارے کی سرنگونی نے ایران کے دفاع کے استحکام کو ثابت کردیا ہے۔ واضح رہے کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے تعلقات عامہ نے گذشتہ روز ایک اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں آیا ہےکہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے صیہونی حکومت کے ایک ڈرون طیارے کی شناخت کے بعد اسے میزائل کے ذریعے مار گرایا ہے۔