ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «رصد» کے مطابق سٹیلائٹ چینل «سی بی سی» کے پروگرام «والله أعلم» میں گفتگو کرتے ہوئے مصری مفتی نے کہا کہ اهل بیت(ع) سے متوسل ہونا،زیارت کرنا ،اولیاء اور اصحاب کے ضریح کو مسح کرنا شرک نہیں اوریہ کام درست ہے۔
مصری مفتی کا کہنا ہے کہ اولیاء الھی کی قبروں کی زیارت عشق و عقیدت کی نشانی ہے اور اسکا شرک سے کوئی تعلق نہیں ۔
مفتی علی جمعه نے مزید کہا: نعرہ «مدد یا حسین» لگانا یا کہنا شرک نہیں اور اس طرح کہنا دراصل دعا کرنا ہے اور اس جملے کو کہنے والا توحید پرست ہے نہ کہ مشرک۔
مفتی نے وضاحت کرتے ہوئے کہا: اولیاء اور خدا کے برگزیدہ بندے دعاوں کو سن لیتے ہیں ۔
مفتی علی جمعه کا بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب دوسری طرف وہابی علماء بغیر کسی مستند حدیث اور دلیل کے
ابن تیمیه اور محمد بن عبدالوهاب کے انحرافی افکار کی ترویج کر رہے ہیں اور قبر پیغبر اسلام (ص) اور ائمه اطهار(ع)کی زیارت اور ان سے توسل کو شرک بیان کر رہے ہیں اور متوسل ہونے والوں کو گمراہ اور مشرک کے القابات سے نوازتے ہیں ۔