ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «On Islam» کے مطابق ناروے کے ایک سروے مرکز کے سربراہ «یورگن اورن»
کا کہنا ہے : تازہ سروے سے معلوم ہوا ہے کہ مردوں کے نام میں صرف اسلو میں ۴۸۰۱ نام محمد کے موجود ہیں
اور اس طرح پہلی بار یہ نام ،ناروے کے مشہور ناموں جیسے «یان» (4667) او ر«پِر» (4155) سے مقبولیت میں بڑھ چکا ہے
مذکورہ اسامی اسلو میں محبوب ترین ناموں میں شمار ہوتا ہے اور اس وقت ان میں محمد نام سب سے زیادہ محبوب بن چکا ہے ، قابل ذکر ہے کہ برطانیہ میں بھی محمد محبوب ترین ناموں میں شمار ہوتا ہے
برطانیہ میں نیشنل سروے سے معلوم ہوا ہے کہ محمد کا نام «الیور» جو محبوب ناموں میں سے ایک ہے اس سے بڑھکر کر مشہور اور محبوب بن چکا ہے۔
ناروے کی ۵۔۴ ملین آبادی میں ڈیڑھ لاکھ آبادی مسلمانوں کی ہے اور ان میں پاکستانی،عراقی ، مراکشی اور سومالیہ سے تعلق رکھنے والے لوگ موجود ہیں
اس ملک میں نوے کے لگ بھگ اسلامی مراکز اور تنظیمیں کام کررہی ہیں۔