فلسطین امت اسلامیہ کا بنیادی ترین مسئلہ ہے

IQNA

فلسطین امت اسلامیہ کا بنیادی ترین مسئلہ ہے

16:15 - September 08, 2014
خبر کا کوڈ: 1448163
بین الاقوامی گروپ:عربی اور اسلامی ملکوں میں موجود مشکلات کے باوجود، مسئلہ فلسطین اسلامی ملکوں کے لئے بنیادی اہمیت کا حامل ہے۔

 ایکنا نیوز- ایران ریڈیو-فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ نے اعلان کیا ہے کہ عربی اور اسلامی ملکوں میں موجود مشکلات کے باوجود، مسئلہ فلسطین اسلامی ملکوں کے لئے بنیادی اہمیت کا حامل ہے۔ ہمارے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق خالد مشعل نے مزید کہا کہ غزہ پر صہیونی حکومت کے حالیہ وحشیانہ حملوں کے دوران، اسلامی ملکوں نے فلسطینیوں کی کھلم کھلا حمایت کی ہے۔ تحریک حماس کے رہنما نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ فلسطینی مزاحمت نے غزہ پر حملے کے دوران صہیونی دشمن کے تمام حربوں کو ناکام بناتے ہوئے، استقامت اور پائیداری کا مظاہرہ کیا ہے کہا کہ بہت جلد اسرائیل کے خلاف غرب اردن میں میں تمام فلسطینی میدان میں آجائیں گے۔ خالد مشعل نے امت اسلامیہ کے تمام فرقوں کے درمیان اتحاد و وحدت کی ضرورت تر تاکید کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ تمام مسلمانوں  صہیونی دشمن کے مقابلے میں متحد ہونگے۔ خالد مشعل نے اپنے اس بیان میں فلسطینی پناہ گزینوں کی میزبانی کرنے پر لبنان کی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔

58107

ٹیگس: حماس ، فلسطین ، اسلام
نظرات بینندگان
captcha