آل خلیفہ کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کا سلسلہ جاری

IQNA

آل خلیفہ کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کا سلسلہ جاری

19:19 - September 26, 2014
خبر کا کوڈ: 1454078
بین الاقوامی گروپ:بحرینی عوام نے کل رات مختلف علاقوں میں آل خلیفہ حکومت کے خلاف مظاہرے کرکے سیاسی قیدیوں کی رہائی اور آل خلیفہ کے تشدد آمیز اقدامات کے خاتمے کا مطالبہ کیا

ایکنا نیوز- ایران ریڈیو- بحرینی عوام نے حکومت کے خلاف اپنا احتجاج جاری رکھتے ہوئے اس ملک کے مختلف علاقوں میں مظاہرے کئے ہیں ۔ الوفاق ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق بحرینی عوام نے کل رات مختلف علاقوں میں آل خلیفہ حکومت کے خلاف مظاہرے کرکے سیاسی قیدیوں کی رہائی اور آل خلیفہ کے تشدد آمیز اقدامات کے خاتمے کا مطالبہ کیا ۔مظاہرے کے شرکاء نے اپنے مطالبات پورے کئےجانے تک مظاہرے جاری رکھنے پر تاکید کی۔ بحرین کی مختلف جماعتوں نے آج جمعے کے روز بھی حکومت مخالف مظاہروں کی کال دی ہے۔ بحرین کی وزارت داخلہ نے کل سے، بحرینی شہریوں کے پرامن مظاہروں پر پابندی عائد کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اس شہر میں کسی بھی قسم کے مظاہرے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔ بحرین کی جمعیت وفاق ملی نے اس شہر میں احتجاجی مظاہرے کی کال دی ہے۔ واضح رہے کہ بحرین کی آل خلیفہ حکومت نے گذشتہ تین برسوں کے دوران حکومت مخالف مظاہروں کو سختی سے کچلتے ہوئے سینکڑوں افراد کو گرفتار اور انھیں شدید ایذائیں پہنچائی ہیں اور ان میں سے بعض کو سزائے موت بھی دی ہے۔

58978

ٹیگس: بحرین ، عوام ، مظاہرے
نظرات بینندگان
captcha