ایکنا نیوز- عید قربان پر جہاں اکثر مسلمان قربانی کرکے عید کی خوشی مناتے ہیں وہی پر پاکستان شہید فاونڈیشن مختلف موقعوں پر امدادی تقریبات کا اہتمام کرتی ہے، عید قربان کی مناسبت سے شہداء کی فیملی اور خاص کر انکے بچوں کو قربانی کی خوشی میں شریک کرنے کے لیے فاونڈیشن کی جانب سے کوئٹہ کے علاقے مری آباد اور بروری میں قربانی کے جانور جیسے بھیڑ اور بکری وغیرہ کی تقسیم کی تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا۔
کویٹہ میں منعقدہ اس جانوروں کی تقسیم کی تقریب میں ایک سو دو فیملی کے بچوں میں قربانی کے جانور تقسیم کیے گئے۔ اس موقع ہر بچوں کی خوشی قابل دید تھی۔