ایکنا نیوز- اینا نیوز- پاکستان علماء کونسل نے اجلاس کے بعد ایک اعلامیے میں واضح کیا ہے کہ جو کچھ داعش شدت پسند تنظیم انجام دے رہی ہے وہ اسلام کے خلاف ہے
اس کونسل نے جوانوں سے درخواست کی ہے کہ داعش جیسی شدت پسند تنظیموں کی سرگرمیوں سے دور رہا جائے
اجلاس کے بعد علماء کونسل کے طاہر اشرفی نے کہا کہ تمام مسائل کا سیاسی اور اسلامی حوالے سے جایزہ لینے کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ داعش کے اقدامات کو دہشت گردانہ ،شدت پسندانہ اور اسلام مخالف قرار دیا جائے
پاکستان علماء کونسل کے اعلان کے مطابق داعش تنظیم بیگناہ افراد کو قتل کررہی ہے اور یہ ایک واضح مسئلہ ہے کہ ماورائے عدالت اس طرح کی دہشت گردانہ کاروائی اسلامی تعلیمات کی مخالفت ہے۔