ایکنا نیوز- عالم اسلام میں شیخ الانبیاء حضرت ابراہیم کی لازوال قربانی کی یاد میں اور رب کائنات کے حضور حاجیوں کی عبادت کی خوشی کے بعد عید قربان منانے کا سلسلہ جاری ہے۔
دنیا بھرمیں کئی ممالک میں آج عید کا دوسرا دن ہے جبکہ بعض ممالک جیسے ایران اور بعض دیگر میڈل ایسٹ کے ممالک میں آج عید منائی جارہی ہے۔
پاکستان میں کل عید ہوگی اور اس موقع پر حکومت کی جانب سے تین دن ۔ پیر تا منگل { ۶-۷-۸} اکتوبر کو عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے
ایکنا نیوزایجنسی کی جانب سے اس مبارک موقع پر تمام قارئین کو عید کی خوشیاں تہہ دل سے مبارک ہو۔