ایکنا نیوز- یوم عرفہ پر دنیا بھر میں عاشقان اہل بیت نے دعائے عرفہ منعقد کرکے اپنے رب کے حضور راز و نیاز اور دعا ئیں کیں ۔
کوئٹہ میں ابو تراب بوائز اینڈ گرلز اوپن اسکاوٹس کے زیر اہتمام ’’ دعائے عرفہ‘‘ علمدار روڑ بہشت زینب سلام اللہ علیہا ( گنج شہدا ) ہزارہ قبرستان میں منعقد کی گئی جسمیں مومنین و مومنات کی کثیر تعداد نے شرکت کیں۔
محفل دعا سے امام جمعہ سید ہاشم موسوی نے خطاب بھی کیا اور عالم اسلام میں جاری مسائل اور اسلام کے خلاف تکفیری سازشوں پر روشنی ڈالتے ہوئے اسلامی بیداری کو اہم قرار دیا۔
’’ دعائے عرفہ‘‘ میں دعا کے علاوہ تلاوت قرآن کریم اور نوحہ خوانی بھی کی گئی اور حضرت مسلم کی شہادت کے حوالے سے وقت کے امام کو پرسہ پیش کیا گیا۔
نماز عید بھی آج بروز پیر کو عید گاہ میں حجت الاسلام جمعہ اسدی کی امامت میں ادا کی گئی۔