ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «الشرق» کے مطابق قطر کے فلاحی ادارہ «شیخ ثانی بنعبدالله» کی طرف سے تینتیس ہزار ریال لاگت سے تعمیر کیا گیا قرآنی مرکز کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔
توجین کی پندرہ ہزار آبادی کے لیے تعمیر شدہ اس قرآنی مرکز کی وسعت چالیس مربع میٹر پر مشتمل ہے
موریتانیہ میں بچوں کے لیےقرآنی مرکز «المحاظر» میں پلے گروپ کے بچے آتے ہیں اور قرآن سیکھنے کی مشق کرتے ہیں۔
موریتانیہ کے دیہی علاقوں میں بچوں کے لیے بہت سے قرآنی مراکز بنائے گیے ہیں جہاں بچوں کو قرآن سیکھانے کا خاص انتظام موجود ہے
موریتانیہ کے عوام میں قرآن سیکھنے کا رجحان بہت زیادہ ہے اور کم عمری ہی میں بچوں کو قرآن اور اسلامی تعلیمات دینا عام سی بات ہے اور کہا جاتا ہے کہ نوے فیصد بچے پرائمری اسکول سے قبل ہی ان قرآنی مراکز میں قرآن سکیھنے کے لیے داخلہ لیتے ہیں۔