پاکستان میں مقابلہ حسن قرآت بمناسبت عید غدیر

IQNA

پاکستان میں مقابلہ حسن قرآت بمناسبت عید غدیر

12:54 - October 11, 2014
خبر کا کوڈ: 1459053
بین الاقوامی گروپ: عیدغدیر کی مناسبت سے منعقدہ مقابلوں کا فائنل راونڈ علمدار روڈ کویٹہ میں منعقد کیا گیا

ایکنا نیوز۔ قرآنی مقابلوں کا فائنل راونڈ گذشتہ روز قرآن اکیڈمی اور انجمن حسن قراء کے تعاون سے منعقد کیا گیا جسمیں درجنوں اسکولوں کے نوجوان طلباء شریک تھے۔
قاری محمد علی ۔ قاری شاکر اور قاری محمد رضا ان مقابلوں میں ججز کے فرائض انجام دے رہے تھے۔
ان مقابلوں کا مقصد اسکولوں میں نوجوان قاریوں کی قرآنی سرگرمیوں میں حوصلہ افزایی کرنا ہے ۔
مقابلوں کے کامیاب پوزیشن ہولڈرز کو کل سردار اسحاق خان گرلز اسکول میں منعقدہ جشن غدیر کے پروگرام میں انعامات دیے جائیں گے۔

 

نظرات بینندگان
captcha