آیت اللہ النمر کو سزا، تہران میں کل احتجاج ہو گا

IQNA

آیت اللہ النمر کو سزا، تہران میں کل احتجاج ہو گا

21:30 - October 18, 2014
خبر کا کوڈ: 1461391
بین الاقوامی گروپ:اسلامی جمہوریہ ایران کے طلباء کل پیر کو تہران میں احتجاجی مظاہرہ کرکے سعودی عرب کے بزرگ عالم دین آیت اللہ شیخ نمر باقر النمر کی حمایت کا اعلان کریں گے۔

ایکنانیوز-ایران ریڈیو کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے طلباء کل پیر کو تہران میں احتجاجی مظاہرہ کرکے سعودی عرب کے بزرگ عالم دین آیت اللہ شیخ نمر باقر النمر کی حمایت کا اعلان کریں گے۔ مظاہرین طلباء آل سعود کی جانب سے شیخ نمر کو پھانسی کی سزا سنانے کی بھی مذمت کریں گے۔ یہ مظاہرہ تہران یونیورسٹی میں ہوگا۔ واضح رہے آل سعود کی ایک عدالت نے پندرہ اکتوبر کو سعودی عرب کے بزرگ عالم دین شیخ نمر باقر النمر کو پھانسی کی سزا سنائی تھی۔ عالمی حلقوں کا کہنا ہےکہ شیخ نمر نے سعودی عوام کے حقوق کے حق میں اور حکومت کی متعصبانہ پالیسیوں کے خلاف آواز اٹھانے کے علاوہ اور کوئی جرم نہیں کیا ہے۔ ادھر مجلس علماء ہند کے سیکریٹری مولانا کلب جواد نے شہر لکھنو کی نماز جمعہ میں شیخ نمر باقر النمر کے خلاف آل سعود کی عدالت کے فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہےکہ سعودی عرب میں اسلامی حکومت نہیں ہے اور آل سعود کی حکومت کسی کو بھی اپنے غیر قانونی اور غیر انسانی اقدامات کے خلاف آواز اٹھانے کی اجازت نہیں دیتی ہے۔

59949

نظرات بینندگان
captcha