محمود عباس: مسجد الاقصی میں صھیونی مداخلت کے خلاف قانونی چارہ جوئی کریں گے

IQNA

محمود عباس: مسجد الاقصی میں صھیونی مداخلت کے خلاف قانونی چارہ جوئی کریں گے

14:44 - October 19, 2014
خبر کا کوڈ: 1461773
بین الاقوامی گروپ: فلسطینی انتظامیہ کی جانب سے یہودی آباکاروں کے خلاف مسجد الاقصی کی تقسیم کی سازشوں پر قانونی کاروائی کی جائے گی

ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «World Bulletin»کے مطابق محمود عباس نے رام اللہ میں الفتح تحریک کے جلسے سے خطاب میں کہا کہ مسجد الاقصی پر مسلسل یہودی آباکاروں کی جانب سے حملوں کا مقصد اس مسجد کی تقسیم کی کوشش ہوسکتی ہے
انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے کاروائی شروع ہوچکی ہے۔
انہوں نے مسجد الاقصی پر مسلسل حملوں پر تشویش کا اظھار کرتے ہوئے فلسطینیوں سے مسجد کی حفاظت کی درخواست کی اور کہا : غزہ پٹی کی صورتحال بھی سلامتی کونسل میں بات ہوئی ہے اور ہماری حکومت کوشش کر رہی ہے کہ اس حوالے سے اسرائیل کو کاروائی روکنے پر مجبور کیا جاسکے
خبروں کے مطابق مسجد الاقصی میں مسلمانوں کے داخلے پر آئے روز رکاوٹیں کھڑی کی جارہی ہیں اور مسجد پر یہودی آباد کاروں کا حملہ معمول بن رہا ہے
اس سے پہلے حماس رہنما خالد مشعل بھی مسجد الاقصی کی حفاظت کا مطالبہ کرچکا  ہے انہوں نے کہا ہے کہ عرب ممالک کی توجہ شام اور عراق کے واقعات پر مرکوز ہے اور اس سے فائدہ اٹھاتے ہوئے صھیونی حکومت مسجدالاقصی پر قبضے کی کوشش کررہی ہے.

1461648

نظرات بینندگان
captcha