حج : دس سال سے کم عمربچوں پر پابندی لگائے جانے کا امکان

IQNA

حج : دس سال سے کم عمربچوں پر پابندی لگائے جانے کا امکان

21:49 - October 19, 2014
خبر کا کوڈ: 1461860
بین الاقوامی گروپ:سعودی حکام نے آئندہ حج میں دس سال سے کم عمر کے بچوں پر پابندی لگا نے پر غور شروع کر دیا ہے ۔

ایکنا نیوز- روزنامہ پاکستان کے مطابق  اس ضمن میں سعودی وزارت حج اور حج انتظامیہ کے سربراہان کے درمیان ایک اجلاس ہوا ہے، ابھی تک اس بارے میں کوئی حتمی فیصلہ تونہیں ہوا تا ہم حج کے دوران بہت زیادہ بھیڑ ، گرمی ، اور دیگر مشقتوں کی وجہ سے بچوں کو صحت کے مسائل کا سامنا ہو سکتا ہے ، اسلئے دس سال سے کم عمر کے بچے حج میں لانے پر پابندی لگانے پر سنجیدگی کے ساتھ غور کیا جا رہا ہے۔ اس بار دیکھا گیا کہ ہزاروں والدین اپنے چھوٹے بچوں کو شیطان کو کنکریاں مارنے کے لئے بھی ساتھ لائے اور انہوں نے اپنے ہاتھوں سے کنکریاں ماریں۔ مقامات مقدسہ پر بھی ہزاروں چھوٹے بچوں کو دیکھا گیا اور ایک اندازے کے مطابق ان میں سے کافی بچے علیل بھی ہوئے۔ 10 سال سے کم عمر کے بچوں پر پابندی کی تجویز اب اعلیٰ علما کی کونسل کو غور کے لئے پیش کی جائے گی۔

154308

ٹیگس: حج ، بچے ، سعودی
نظرات بینندگان
captcha