سوئیڈن میں پیروان اہل بیت مجالس عزاداری امام حسین(ع) منعقد کریں گے

IQNA

سوئیڈن میں پیروان اہل بیت مجالس عزاداری امام حسین(ع) منعقد کریں گے

14:24 - October 20, 2014
خبر کا کوڈ: 1462150
بین الاقوامی گروپ: گذشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی سوئیڈن میں پیروان اہل بیت مجالس امام حسین(ع) منعقد کرکے محرم میں عزاداری کریں گے

ایکنا نیوز- شعبہ یورپ – عشرہ اول کی مجالس، سوئیڈن میں امام علی(ع) اسلامی مرکز کے تعاون سے ہفتے کے دن سے شروع ہوں گی
اسلامی مرکز کی اطلاع کے مطابق مجالس ہر روز مقامی وقت کے مطابق رات سات بجے سے منعقد ہوں گی اور سوم امام تک جاری رہیں گی
مجالس میں تلاوت قرآن مجید، زیارت عاشورا ، نوحہ خوانی ، عزاداری اور حجت‌الاسلام‌والمسلمین صابری اراکی کی تقریر شامل ہے
عاشور کے دن منگل کو صبح ساڑھے نو بجے مجلس شروع ہوگی اور نماز ظہرین تک سلسلہ مجلس و ماتم جاری رہے گا
شہادت امام زین‌العابدین(ع) بروز جمعرات  منائی جائے گی
اسٹاک ہوم میں جلوس عاشورا دو نومبر کو برآمد ہوگا
امام علی(ع) اسلامی مرکز سوئیڈن نے  مجالس سوگواری حضرت اباعبدالله الحسین(ع) میں عاشقان اہل بیت سے شرکت کی درخواست کی ہے.

1461748

ٹیگس: امام ، حسین ، محرم
نظرات بینندگان
captcha