ایکنا نیوز- سوشل میڈیا میں توہین آمیز تصویر پوسٹ کرنے اور لوگوں کی طرف سے شدید احتجاج کے بعد استنبول میں پولیس کی طرف سے مطلوبہ شخص کو گرفتار کیا گیا ہے
اس معاملے پر احتجاج اس قدر بڑھ چکا تھا کہ طیب اردگان کے وکیل نے بھی اس شخص کے خلاف شکایت کی تھی
خبروں کے مطابق چند روز پہلے ٹویٹر پر «kedibiti» نامی ترک شہری نے اپنی تصویر پوسٹ کی تھی جسمیں اس شخص نے قرآن مجید پر پاوں رکھا ہوا تھا۔ اس واقعے کے خلاف انکارا کے میئر کے وکیل نے شکایت کی تھی جسپر تحقیق کے بعد پتہ چلا کہ یہ «گول بیاز آتیک» نامی خاتون کا اکاونٹ ہے جو استنبول میں رہتی ہے
تحقیقات کے بعد پولیس نے اس خاتون کو موبائل فون اور لیپ ٹاپ سمیت گرفتار کرکے تھانے منتقل کردی ہے
اس خاتون کے خلاف اسلام ، قرآن کی توہین اور عوامی احساسات کو مجروح کرنے کے مقدمات درج کیا گیا ہے۔