ایکنا نیوز- «Press TV» کے مطابق مسلمان باپردہ خاتون نردین محسن کیسوانی پر «بارکلیزمرکز» میں حملہ کیا گیا جہاں کچھ دیر قبل صھیونی باسکٹ بال ٹیم کا میچ کھیلا گیا تھا
مسلمان خاتون کے دوستوں کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کی گرفتای ضروری ہے اور گرفتاری تک ہمارا احتجاج جاری رہے گا ۔
انہوں نے کہا کہ مسلمان خاتون پر صرف اس وجہ سے حملہ کیا گیا کہ اسکے سرپر چادر تھی اور پولیس نے جان بوجھ کر موقع فراہم کیا کہ ملزمان فرار کرسکے
کیسوانی کا کہنا ہے : «میں نے فرار کی کوشش کی اور چاہا کہ پولیس کی مدد مانگوں مگر پولیس نے کوئی توجہ نہیں دی».
انہوں نے کہا : «میں اکیلی تھی اور میرے علاوہ کوئی اور مسلمان فرد وہاں نہیں تھا میں بہت ڈری ہوئی تھی »۔