علامہ ناصرعباس جعفری :ہم نہ کل یزید سے ڈرے تھے نہ آج یزید کی اولاد سے ڈرنے والے ہیں۔ ملک کے کسی حصے میں بھی عزاداری کے خلاف کوئی سازش قبول نہیں

IQNA

علامہ ناصرعباس جعفری :ہم نہ کل یزید سے ڈرے تھے نہ آج یزید کی اولاد سے ڈرنے والے ہیں۔ ملک کے کسی حصے میں بھی عزاداری کے خلاف کوئی سازش قبول نہیں

18:32 - October 24, 2014
خبر کا کوڈ: 1463249
بین الاقوامی گروپ: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ ملک کے کسی کونے میں بھی عزاداری کیخلاف سازش کرنے کی کوشش کی گئی تو سنگین نتائج برآمد ہوں گے

ایکنا نیوز- علامہ عباس جعفری نے شفقنا سے گفتگو میں کہا کہ ملک بھر میں کسی مقام پر بھی عزاداری کے خلاف کسی قسم کی سازش کو قبول نہیں اور حکومت کو چاہئیے کہ عزاداری کے خلاف سازشیں کرنے والے ملک دشمن عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹے، بصورت دیگر سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔
علامہ ناصر عباس کاکہنا تھا کہ کربلا ہمیں اتحاد و حدت کا درست دیتی ہے،کربلا دین کیلئے سب کچھ لٹا دینے کا نام ہے، کربلا انسانی قدروں کو بچانے کا نام ہے۔ اور محرم الحرام ہمیں نواسہ رسول(ص) کی یاد منانے اور دین مبین کی سربلندی کیلئے قربانی کا درس دیتاہے۔ان کاکہنا تھا کہ آج جن چیلنجز کا ہمیں سامنا ہے ان کا مقابلہ دین اسلام پرعمل پیرا ہونے سے کیا جاسکتا ہے۔
راوالپنڈی میں گذشتہ برس سانحہ عاشورا کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے کہا کہ راولپنڈی کو جان بوجھ کرسازش کا نشانہ بنایا جارہا ہے، دینی مقدسات کی توہین اور امام بارگاہوں کے جلاؤ گھیراؤ جیسے معاملا ت انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ہر طرح کی دہشتگردی کی مذمت کرتے ہیں۔
علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ ہم پاکستان کے بیٹے ہیں اور ہم اس میں وحدت کے فروغ کیلئے کام کریں گے۔ آج وطن عزیز کے شیعہ اور سنی ایک دوسرے سے محبت کرنے لگے ہیں، ملک میں قیام امن ہماری ترجیح ہے۔

36015

ٹیگس: جعفری ، شیعہ ، محرم
نظرات بینندگان
captcha