سعودی حکومت کی خواتین کو سخت وارننگ

IQNA

سعودی حکومت کی خواتین کو سخت وارننگ

18:52 - October 24, 2014
خبر کا کوڈ: 1463252
بین الاقوامی گروپ:سعودی وزارت داخلہ نے ایک دفعہ پھر خبردار کردیا ہے کہ جو خاتون ڈرائیونگ کرتے پکڑی گئی اسے سزا کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ایکنا نیوز-سعودی خواتین کی ڈرائیونگ پر پابندی عائد ہے اور پچھلے سال اکتوبر سے اس کے خلاف مہم جاری ہے۔ خواتین کو ڈرائیونگ کے حق دلوانے کیلئے عوامی حلقوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر مہم کا آغاز کیا گیا ہے اور اس مہم کے تحت خواتین کو دعوت دی جارہی ہے کہ وہ 26 اکتوبر کو گاڑیاں سڑکوں پر لائیں اور اپنی ڈرائیونگ کی تصاویر ٹوئٹر اور دیگر سوشل میڈیا ویب سائٹوں پر بھیجیں۔ اسی مہم کے جواب میں یہ واضح کیا گیا ہے کہ ڈرائیونگ کرنے والی خواتین کو سزا کا سامنا کرنا پڑے گا۔ شوریٰ کونسل کی خاتون رکن حودہ عبدالرحمن نے پابندی کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ سعودی معاشرے کے قابل ذکر طبقات میں خواتین کی ڈرائیونگ کے خلاف سخت موقف پایا جاتا ہے اور ایسی صورت میں ڈرائیونگ کے حق میں مہم چلانا معاشرے میں اختلافات کو ہوا دینے کے مترادف ہے۔ وزارت کے نمائندے میجر جنرل منصور نے بھی خبردار کیا کہ معاشرتی اتفاق کو تفرقے کی نظر کرنے کی کوشش نہ کی جائے۔

156105

ٹیگس: سعودی ، عرب ، خواتین
نظرات بینندگان
captcha