الجزائر کے ہسپتالوں میں قرآن مجید تقسیم کرنے کا منصوبہ

IQNA

الجزائر کے ہسپتالوں میں قرآن مجید تقسیم کرنے کا منصوبہ

14:34 - October 26, 2014
خبر کا کوڈ: 1464094
بین الاقوامی گروپ: انجمن «اولاد الخیر» کی جانب سے الجزایر میں «قرآن ہر بیماری کی شفاء» کے عنوان سے ہسپتالوں میں قرآن مجید تقسیم کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے

ایکنا نیوز- روزنامه «الخبر» کے مطابق مذکورہ انجمن« نیکی ہمارا نصب العین،نیکی کا کام ہماری آرزو،لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹ ہماری خوشی اور جنت ہمارا خواب »  کے نعرے کے ساتھ الجزایر میں قرآن مجید کی تقسیم میں مصروف عمل ہے
انجمن کے نمائندےسید امین کا کہنا ہے: ایک مہینے سے پروگرام جاری ہے اور اس وقت تک «مایو» ہسپتال جو«باب الوادی» کے علاقے میں واقع ہے میں قرآن مجید تمام مریضوں کو دیا جا چکا ہے
انہوں نےکہا : اس سلسلے میں چھ سال سے کم عمر کے بچوں میں قرآنی کہانیاں اور بارہ سال سے کم عمر کے بچوں میں تیسویں پارے کا نسخہ تقسیم کرنا بھی پروگرام میں شامل ہے
سید امین نے مزید کہا : بڑوں کو مکمل قرآن مجید کا نسخہ دیا جائے گا اور اب تک بیماروں میں ایک ہزار قرآن مجید اور اسی سجادہ نماز تقسیم ہوچکا ہے۔

1463338

نظرات بینندگان
captcha