دین کی آفتوں کی پہچان ضروری ہے/یزید نے تین دن تک مدینے میں سنی مسلمانوں کا قتل عام کیا ۔ حجت الاسلام پناہیان

IQNA

دین کی آفتوں کی پہچان ضروری ہے/یزید نے تین دن تک مدینے میں سنی مسلمانوں کا قتل عام کیا ۔ حجت الاسلام پناہیان

8:13 - October 28, 2014
خبر کا کوڈ: 1464689
بین الاقوامی گروپ: دین کے نام پر ظلم،دین کے نام پر طاقت اور حیثیت کا غلط فائدہ اٹھانا دین کی آفتوں میں سے ہے۔

ایکنا نیوز- محرم الحرام کے حوالے سے منعقدہ مجلس اور تہران یونیورسٹی کی مسجد میں یونیورسٹی طلباء و طالبات سے خطاب میں معروف عالم دین حجت الاسلام علی رضا پناہیان نے کہا کہ دین کانام اپنا کر یا دیندار بن کر یہ سمجھ لینا کہ اب کوئی مصیبت یا آفت نہیں آئے گی ایک غلط تصور ہے اور ہر چیز کی طرح دین اور معنویت کی بھی اپنی آفت ہوتی ہے۔
علی رضا پناہیان نے کہا کہ آج دین کے نام پر ایک گروپ خودکش حملہ کرتا ہے لوگوں کو زبح کرتا ہے اور شہروں کو اجاڑ دیتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دین کے نام پر ہی یزید جیسا فاسق انسان حاکم بنتا ہے اور قتل امام کا حکم بھی دین کے نام پر صادر کرتا ہے۔ انہوں نے تاریخ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یزید نے تین دن تک مدینے میں سنی مسلمانوں کا قتل عام کیا اور یزیدی فورس نے مردوں کو قتل کیا اور عورتوں کی عزتیں پامال کی گئیں۔ لیکن اکثر لوگ اسکا ذکرتک نہیں کرتے ۔
انہوں نے کہا کہ ان آفتوں کو دین اور معنویت سے الگ بیان کرنے کی ضرورت ہے ورنہ لوگ دین اور معنویت کو برا سمجھنے لگ جائیں گے۔

ٹیگس: دین ، آفت ، معنویت
نظرات بینندگان
captcha