کرغیزستان میں پیروان اہل بیت کی جانب سے مجالس کا اہتمام

IQNA

کرغیزستان میں پیروان اہل بیت کی جانب سے مجالس کا اہتمام

9:08 - October 28, 2014
خبر کا کوڈ: 1464726
بین الاقوامی گروپ: سید الشہداء حضرت اباعبدالله‌الحسین(ع) کی شہادت کی مناسبت سے بشکیک میں مجالس کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے

ایکنا نیوز- شعبہ وسطی ایشیاء- ایام محرم کی مناسبت سے مجالس میں کرغیزستان کے علاوہ افغانستان، پاکستان اور ایران کے شیعہ بھی مسجد امام علی(ع)  میں منعقدہ  ان مجالس میں شریک نظر آتے ہیں
ان مجالس میں تلاوت قرآن مجید کے ساتھ پروگرام کا آغاز کیا جاتا ہے۔ مجلس سے اپنے خطاب میں جت‌الاسلام‌و‌المسلمین ایمانی نے ایام سوگواری پر تسلیت پیش کرتے ہوئے سورہ بقرہ کی آیت ۲۰۷ کی تفسیر کے حوالے سے کہا :اگرچہ یہ آیت امام علی کی شان میں نازل ہوئی ہے لیکن اس کے ایک مصداق امام مظلوم کو بھی قرار دیا جا سکتا ہے جنہوں نے اپنی اور اپنی اولاد و اصحاب کی جانوں کو قربان کردیا تاکہ قرآن باقی رہے
مسجد امام علی(ع) کے امام نے رونے کے حوالے سے اعتراض کے جواب میں کہا کہ امام حسین(ع) پر رونا قرآن سے ثابت ہے اور یہ سیرت و سنت پیغمبر بھی ہے جب پیغمبر(ص) نے جنگ احد سے واپسی پر کہا کہ کیا حضرت حمزہ کو رونے والا کوئی نہیں ۔
انہوں نے گریہ یعقوب نبی(ع) کی طرف اشارہ بھی کیا اور کہا کہ امام مظلوم پر رونے سے دینی شعور میں اضافہ ہوتا ہے
مولانا ایمانی نے کہا : زمین کربلا اسلام کا گنبد ہے اور یہ پاک ترین سرزمین ہے
امام مسجد نے مزید کہا کہ امام مظلوم کی مجالس میں شرکت ایک توفیق الہی ہے اور کوشش ہونی چاہیے کہ کوئی بھی اس سے محروم نہ رہے۔

1464257

ٹیگس: امام ، مسجد ، علی ، مجلس
نظرات بینندگان
captcha