پاکستان ؛ شیعہ جوانوں کی گرفتاری کے خلاف احتجاج

IQNA

پاکستان ؛ شیعہ جوانوں کی گرفتاری کے خلاف احتجاج

14:30 - November 02, 2014
خبر کا کوڈ: 1466712
بین الاقوامی گروپ: مظاہرین نے جلوس عزاداری کے خلاف سازشیں اور شیعہ نسل کشی بند کرنے کا مطالبہ کیا

ایکنا نیوز- نماز جمعہ کے بعد مجلس وحدت مسلمین پاکستان کوئٹہ ڈویژن کے زیر اہتمام احتجاجی جلسہ و جلوس نکالا گیا اس احتجاجی جلوس میں شریک علما ء  علامہ سید احمد نقوی ، علامہ منظر عباس نقوی اور علامہ مختار امامی اور مومنین کی کثیر تعداد نے شرکت کیں ، اس احتجاجی جلسے کا مقصد وطن عزیز میں شیعہ نسل کشی، جوانوں کی بلا جواز گرفتاری ، کراچی میں عزا داری حسین علیہ السلام پر حملے ، علماء پر پابندی اور جلوس عزا کو محدود کرنے کی سازشوں کی مذمت کرنا تھا۔ جلسے سے خطاب میں علامہ مختار امامی نے دہشتگردی کی بھر پور مذمت کی اور حکومت وقت سے کہا کہ ہماری جان و مال کی حفاظت حکومت کی ذمہ داری ہے ۔

ٹیگس: جلوس ، حکومت ، شیعہ
نظرات بینندگان
captcha