بحرین میں عزاداروں پر بحرینی فورسز کا حملہ

IQNA

بحرین میں عزاداروں پر بحرینی فورسز کا حملہ

14:36 - November 02, 2014
خبر کا کوڈ: 1466724
بین الاقوامی گروپ: بحرین میں ساتویں محرم کے دن کئی علاقوں میں جلوس عزا پر حملوں کی اطلاعات ملی ہیں

ایکنا نیوز- اطلاع رساں اداے «Shia Post» کے مطابق بحرین فورسز کی جانب سے اکثر علاقوں میں تمام علم ،تعزیے اور محرم کے حوالے سے نصب بینرز ہٹایا گیا ہے
«معامیر» نامی گاوں مین فورسز اور عزاداروں میں جھڑپون کی خبریں بھی ملی ہیں۔ پولیس نے عزاداروں کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ کی ہے
بحرین میں انسانی حقوق کی تنظیم کا کہنا ہے کہ عزاداری پر حملہ بنیادی مذہبی حقوق کی خلاف ورزی ہے ۔
بحرین پولیس آئے روز سعودی فورسز کے تعاون اور حمایت سے شیعہ آبادی اور عوام پر مختلف بہانوں سے حملہ آور ہوتی ہے
بحرینی وزارت داخلہ نے حکم صادر کیا ہے کہ محرم کے حوالے سے نصب تمام بینرز اور علم و تعزیے کو فوری طور پر ہٹایا جائے۔

1466525

ٹیگس: بحرین ، عزا ، حملہ
نظرات بینندگان
captcha