ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «لیبانون فایلز» کے مطابق اسلامی ثقافتی مرکز کے سربراہ شفیق محمد الموسوی،
کی تمہید کے ساتھ مذکورہ کتاب چھپ چکی ہے جسمیں مختلف زاویوں سے انقلاب حسینی کا تجزیہ پیش کیاگیا ہے
موسوی کے مطابق کتاب میں سید علی فضل اللہ کی تقاریر کے علاوہ لبنان میں عاشورا کی رسومات اور دیگر عنوانات پر مشتمل تحریریں شامل ہیں
رپورٹ کے مطابق «انقلاب حسین(ع)؛ اور امت کی بت پرستی سے رہائی»، «انقلاب حسین(ع)؛ امت کی خاموشی کا خاتمہ»، «عاشورای حسین(ع)؛ اور ایثار کی بہترین شکل»، «عاشورا ،ارادے کی آزادی اور ظلم سے مقابلہ»، «کیسے امام حسین(ع) کے وفادار بن سکتے ہیں؟»، «یادعاشورا؛ عبرت اور پیغام» کے موضوعات پر تحریریں کتاب میں موجود ہیں
«عاشورا اور درس توبه»، «زینب(س)؛ کربلا کی فاتح»، «مسلمان خواتین کے لیے کربلاء ایک آئیڈیل»،«زیارت امام حسین(ع)؛ انقلاب حسینی سے تجدید بیعت » کتاب میں شامل دیگر موضوعات ہیں
سیدعلی فضلالله لبنان کے نامور عالم اور عظیم مجتھد علامه سیدمحمدحسین فضلالله، کے فرزند ہیں۔