ایکنا نیوز- ایران ریڈیو کے مطابق آج اسلامی جمہوریۂ ایران سمیت دنیا بھر میں نویں محرم الحرام کے جلوسھائے عزا انتہائی عقیدت و احترام سے نکالے جارے ہیں۔اسی مناسبت سے ایران کے تمام بڑے چھوٹے شہروں اور قصبوں اور دیہاتوں میں مجالس عزا، نوحہ خوانی و سینہ زنی نیز جلوس عزاء برآمد کئے جانے کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور ماتمی انجمنیں مختلف مقامات پر ماتم و نوحہ خوانی کررہی ہیں۔ایران کے مقدس شہروں خاصطور سے مشہدالمقدس میں فرزند رسولۖ حضرت امام علی رضا(ع) کے حرم مطہر اور قم المقدسہ میں آپ کی ہمشیرہ گرامی حضرت فاطمۂ معصومہ(س) کے حرم مطہر میں حسینی عزاداروں کا جم غفیر ہے جو شہدائے کربلا کا پرسہ دینے کیلئے جمع ہوئے ہیں۔دوسری جانب ہندوستان اور پاکستان میں اسی سلسلے میں مجالس عزا اور جلوسھائے عزا برآمد ہورہے ہیں۔ پاکستان کے مختلف شہروں میں نویں محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر موبائل فون سروس بند کردی گئی ہیں۔ کراچی میں نشتر پارک سے برآمد ہونے والے نو محرم کے مرکزی جلوس سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں برآمد ہونے والے جلوسوں کی سیکیورٹی کے پیش نظر صبح 6 بجے ہی موبائل فون سروس بند کردی گئی جو رات 10 بجے تک بند رہے گی۔