عراق: عاشورا کے موقع پر کامیاب سکیورٹی

IQNA

عراق: عاشورا کے موقع پر کامیاب سکیورٹی

22:31 - November 05, 2014
خبر کا کوڈ: 1470520
بین الاقوامی گروپ:حیدرالعبادی نے عاشورائے حسینی کے موقع پر عزاداران امام مظلوم کو تحفظ فراہم کرنے پر سکیورٹی اداروں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

ایکنا نیوز- ایران ریڈیو کے مطابق عراق کے وزیر اعظم حیدرالعبادی نے عاشورائے حسینی کے موقع پر عزاداران امام مظلوم کو تحفظ فراہم کرنے پر سکیورٹی اداروں کا شکریہ ادا کیا ہے۔ السومریہ نیوز کے مطابق حیدر العبادی نے ایک بیان جاری کرکے ان تمام اداروں اور افراد کی کارکردگی کو سراہا جنہوں نے عاشورا کے دوران سکیورٹی قائم رکھنے میں کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ موقع عراق کو دہشت گرد گروہ داعش سے پاک کرنے کےلئے ملت عراق کے اتحاد کا آغاز شمار ہوگا۔ قابل ذکرہے گذشتہ روز ساری دنیا کی طرح عراق میں بھی روز عاشورا منایا گیا تھا۔ اس موقع پر کربلائے معلی میں ستر لاکھ عزادار موجود تھے۔ عراقی حکومت ہر سال کربلا ے معلی اور اس کے اطراف کے علاقوں میں عزاداران سید الشہدا علیہ السلام کے تحفظ کے لئے خصوصی انتظامات کرتی ہے۔ وزیر اعظم حیدرالعبادی نے قریب سے ان انتظامات کا جائزہ لیا تھا۔ قابل ذکرہے عراق اور پاکستان میں امریکہ، صیہونی حکومت اور سعودی عرب کے حمایت یافتہ تکفیری دہشتگردوں نے عزاداران حسینی پر حملوں کی دھمکیاں دی تھیں جنہیں ناکام بنادیا گیا۔

60685

ٹیگس: سعودی ، عاشور ، عراق
نظرات بینندگان
captcha