ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «KAAL TV» کے مطابق اسلامی کونسل کے عہدہ دار لوری سارویا نے اسلامی کیمونٹی کی جانب سے کہا ہے کہ سینٹ پال ، مینیاپلیس اور دیگر شہروں میں مسلمانوں کی جاسوسی کے لیے مسلمان ایجنٹ بھرتی کرنے کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے
سارویا نے کہا : ہم مسلمان اجتماعی اور اخلاقی طور پر پابند ہیں کہ اگر معاشرے میں کسی جرم یا خیانت کا مشاہدہ کرے تو قانون کو اس کی اطلاع پہنچانا فرض سمجھتے ہیں لیکن جب ایف بی آئی والے مساجد میں گھس جاتے ہیں
تو وہ خوف و ہراس پھیلاتے ہیں اور ایسا رویہ رکھنا اور مسلمانوں کی خبر گیری کے لیے مسلمان جاسوس بھرتی کرنا اخلاقی طور پرمناسب نہیں ۔
اب تک ایف بی آئی کی جانب سے اس حوالے سے وضاحتی بیان سامنے نہیں آیا ہے ۔