سعودی عرب میں عزاداروں پر حملے کا ملزم گرفتار

IQNA

سعودی عرب میں عزاداروں پر حملے کا ملزم گرفتار

20:17 - November 14, 2014
خبر کا کوڈ: 1473022
بین الاقوامی گروپ:وزارت داخلہ کے ترجمان منصور الترکی نے کہا ہےکہ ایک اردنی شہری کو شہر الاحساء کے امام بارگاہ میں حملہ کرنے کے شبہے میں گرفتار کیا گیا ہے۔

ایکنا نیوز- ایران ریڈیو کے مطابق ایک اردنی شہری کو سعودی عرب کے شہر الاحساء میں عزاداروں پر حملہ کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ سعودی عرب کے اخبار الوطن نے لکھا ہےکہ وزارت داخلہ کے ترجمان منصور الترکی نے کہا ہےکہ ایک اردنی شہری کو شہر الاحساء کے امام بارگاہ میں حملہ کرنے کے شبہے میں گرفتار کیا گیا ہے۔ منصور الترکی نے کہا کہ سعودی سکیورٹی فورسز اور عدالتی حکام اس حملے میں ملوث دیگر افراد کو گرفتار کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ واضح رہے سعودی سکیورٹی فورسز نے اب تک الاحساء دہشتگردی کے واقعہ میں چالیس افراد کو گرفتار کیا ہے۔ قابل ذکر ہے شب عاشور الاحساء شہر میں ایک امام بارگاہ میں عزاداری میں مشغول افراد پر  تکفیری دہشتگردوں نے فائرنگ کی تھی جس میں آٹھ عزادار شہید اور دسیوں زخمی ہوئے تھے۔

61081

ٹیگس: عزا ، حملہ ، مجرم
نظرات بینندگان
captcha