عرب لیگ کے دفتر کے سامنے مظاہرہ

IQNA

عرب لیگ کے دفتر کے سامنے مظاہرہ

21:04 - November 15, 2014
خبر کا کوڈ: 1473498
بین الاقوامی گروپ: لبنانی اور فلسطینی نوجوانوں نے عرب لیگ کے دفتر کے سامنے مظاہرہ کیا ہے ۔

ایکنا نیوز- ایران ریڈیو کے مطابق بیروت سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق لبنانی اور فلسطینی نوجوانوں نے بیروت  میں موجود عرب لیگ کے دفتر کے سامنے مظاہرہ کرکے مسجدالاقصی کے حوالے   سے عرب ممالک کے حکمرانوں کی خاموشی پر کڑی تنقید کی ہے ۔مظاہرین نے مسلمانوں کے مذہبی مقامات کی توہین پر مسلمان رہنماؤں کے سکوت کو جرم سے تعبیر کرتے ہوئے اسکی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔مظاہرین نے اسرائیل کے خلاف زبردست نعرہ بازی کی اور مسجد الاقصی کی آذادی کے لئے صدائے احتجاج بلند کی ۔مظاہرے میں شریک لبنانی نوجوانوں کی تنظیم کے سربراہ فرید یاسین نے یہ بات زور دیکر کہی ہے کہ نہر سے بحر تک یعنی فلسطین کی تمام  سرزمین مسلمانوں سے متعلق ہے اور تمام مسلمانوں کو چاہیے کہ مسجد الاقصی کے خلاف جاری سازشوں کے مقابلے کے لئے صدائے احتجاج بلند کریں۔

یاد رہے غاصب صیہورنی حکومت نے گذشتہ کچھ عرصے سے بیت المقدس اور مسجد الاقصی کے حلاف سرگرمیوں میں اضافہ کردیاہے اور اس پر فلسطینیوں میں سخت ردعمل پایا جارہا ہے ۔

61105

 

نظرات بینندگان
captcha