ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «Aljazeera» کے مطابق لاطینی امریکہ کے مسلم لیڈروں کے استنبول میں منعقدہ اجلاس سے خطاب میں ترک صدر نےدعوی کیا کہ لاطینی امریکہ اور اسلام میں تعلق بہت پرانا ہے اور ۱۱۷۸ کو مسلمانوں نے براعظم امریکہ دریافت کیا تھا
انہوں نے کہا : مسلمان ملاح ۱۱۷۸ کو امریکہ پہنچے ہیں اور کریسٹو کلمب نے بھی امریکہ دریافت کے واقعے میں کہا ہے کہ ساحل کیوبا پر اس نے ایک مسجد دیکھی ۔
ترک صدر نے کہا کہ ترکی اسی مقام پر مسجد بنانے کو تیار ہے
اکثر تاریخی کتابوں میں لکھا ہے کہ کریسٹو کلمب نے ۱۴۹۲ کو بھارت کی طرف دریائی راستے کی تلاش میں اس سرزمین کو دریافت کیا جو اب براعظم امریکہ کہلاتا ہے
بعض مسلم دانشوروں کا خیال ہے کہ مسلمان امریکہ کی دریافت سے پہلے اس علاقے میں موجود تھے
۱۹۹۶ کو ایک متنازعہ مقالے میں یوسف مروہ نے لکھا ہے کہ کریسٹو کلمب نے اپنے سفرنامے میں لکھا ہے کہ کیوبا میں ایک مسجد بھی موجود تھی ۔