ایکنا نیوز-ایران ریڈیو کے مطابق لبنان کے المیادین ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس کے علاقے ہارنوف میں انجام پانے والی اس شہادت پسندانہ کاروائی میں سات صیہونیوں کے ہلاک ہونے کے علاوہ تیرہ دیگر زخمی بھی ہوئے ہیں۔ صیہونیوں کی جارحیت کے جواب میں انجام پانے والی اس کاروائی میں دو فلسطینی مسلمان بھی شہید ہوئے ہیں۔فلسطینیوں کی اس شہادت پسندانہ کاروائی کے بعد صیہونی حکومت کے وزیر جنگ موشہ یعلون نے مقبوضہ بیت المقدس کا اپنا دورہ منسوخ کردیا۔ہارنوف کے علاقے میں صیہونی حکومت نے ہنگامی حالت کا اعلان کرتے ہوئے صیہونی آبادکاروں سے کہا ہے کہ وہ جائے حادثہ پر پہنچنے سے گریز کریں۔ فلسطینیوں کی یہ کاروائی، مسجد الاقصی کے خلاف صیہونی حکومت کے جارحانہ اقدامات اور صیہونی آبادکاروں کے ہاتھوں ایک فلسطینی مسلمان کی شہادت کے جواب میں انجام پائی۔