سعودی بین الاقوامی قرآنی مقابلوں میں کامیاب طلباء کے ناموں کا اعلان

IQNA

سعودی بین الاقوامی قرآنی مقابلوں میں کامیاب طلباء کے ناموں کا اعلان

12:11 - November 22, 2014
خبر کا کوڈ: 1475819
بین الاقوامی گروپ: مسجد الحرام میں منعقدہ چھتیسویں بین الاقوامی حفظ،قرآت اور تفسیر مقابلوں میں کامیاب طلباء کو انعامات دیے گئے

ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «اقرأ» کے مطابق  بین الاقوامی قرآنی مقابلوں میں حفظ،تجوید اور تفسیر کے مقابلوں میں  ، عمر بن حسین سعید باعیسى ،سعودی عرب، محمد لمین سید عبدالقادر، موریتانیہ، ناصر محمد حسین ،چاڈ،  عبدالوارث یونس خلیفة العبانی ۔لیبیا اور عبدالکریم أحمد فرحنا أحمد ، سوڈان ۔ اول تا پنجم پوزیشن لینے میں کامیاب قرار پائے جنکو بالترتیب  120 هزار ریال ، 100 هزار، 80 هزار، 70 هزار اور 60 هزار نقد انعامات دیے گئے
حفظ قرآن،تجوید اور حسن اداء کے مقابلوں میں عبدالله حمد سالم حمد أبو شریدة ، قطر، عبدالله محمد خلیفة ، لیبیا، محمد لطفی سلیمان ، انڈونیشیاء، محمد الأطرش عبدالعلی مسعود ،مراکش اور إبراهیم خلیفة إبراهیم حمدان ، بحرین سے پوزیشن لینے والے قرار پائے ہیں جنکو 100 هزار ریال، 90 هزار ریال، 75 هزار ریال، 60 هزار ریال اور 50 هزار ریال انعام ملے۔
نصف قرآن کے حفظ اور تجوید و حسن اداء میں سالم عبدالله سالم قویرب، لیبیا، رحمت عبدالرحیم باتوبارا ،انڈونیشیاء، عبدالعزیز محمد الترکی ،سعودی عرب، أحمد حسین أحمد حرکات، الجزایر اور حسین جبریل دناع ۔ چاڈ سے کامیاب ہوئے ۔ انکو بالترتیب ، 55 هزار ریال، 45 هزار ریال، 30 هزار ریال، 25 هزار ریال، اور 20 هزار ریال دیا گیا۔
۵ پاروں کے حفظ اور تجوید و حسن اداء میں جسمیں تمام غیر اسلام ممالک کے قاری اور حافظ شامل تھے ۔
إحسان عبدالحنیف عبدالله بشار الدین، جنوبی افریقہ ، أمیر سنانوویچ ، بوسنیا، صلاح الدین أحمد عمار ،کینیڈا ‌اور باقر واینج غام ، تھائی لینڈ سے پوزیشن لینے میں کامیاب ہوئے ۔ ان کو 35 هزار ریال، 25 هزار، 20 هزار، 15 هزار اور 10 هزار ریال کے انعامات دیے گئے ۔

1475476

نظرات بینندگان
captcha