نامعلوم حملہ آور نے یہودی کی پشت میں چھرا گھونپ دیا

IQNA

نامعلوم حملہ آور نے یہودی کی پشت میں چھرا گھونپ دیا

20:45 - November 23, 2014
خبر کا کوڈ: 1476596
بین الاقوامی گروپ: ہیومن رائٹس واچ نے کہا ہے کہ اسرائیلی حملہ آوروں کی جانب سے فلسطینیوں کے گھر منہدم کرنا جنگی جرائم کے زمرے میں آ سکتا ہے۔

ایکنا نیوز- ڈیلی پاکستان کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس میں ایک نامعلوم حملہ آور نے ایک یہودی کو پشت میں چھرا گھونپ دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق یہودی عبادت گزاروں کے ایک گروپ پر بیت حوروت کی جانب جاتے ہوئے حملہ کیا گیا ہے۔انسانی حقوق کی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے کہا ہے کہ اسرائیلی حملہ آوروں کی جانب سے فلسطینیوں کے گھر منہدم کرنا جنگی جرائم کے زمرے میں آ سکتا ہے۔ بیت حوروت یہود کا ایک مدرسہ ہے، اس کو قوم پرست ربی بینی ایلن نے 1999ءمیں کوہ زیتون پر تعمیر کیا تھا۔

واضح رہے کہ گذشتہ منگل کو مقبوضہ بیت المقدس میں دو فلسطینیوں نے ایک یہودی معبد پر حملہ کردیا تھا جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار سمیت پانچ افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

165718

ٹیگس: فلسطین ، یہودی ، حملہ
نظرات بینندگان
captcha