امام خمينی(رح) كی نگاه میں حقيقی انتظار كا مفهوم

IQNA

امام خمينی(رح:

امام خمينی(رح) كی نگاه میں حقيقی انتظار كا مفهوم

19:15 - September 06, 2006
خبر کا کوڈ: 1495932
مهدی موعود(عج) كے ظهور كا انتظار شيعه مذهب كا مسلمه عقيده هے ليكن بعض منحرف گروهوں جيسے انجمن حجتيه وغيره نے انتظار كی ايك خاص تفسير كی هے۔ هم اس مختصر سے بيان میں امام خمينی(رح) كی نظر میں انتظار كے مفهوم اور منحرف گروهوں پر امام خمينی(رح) كے رد كو پيش كریں گے۔
سياسی گروپ:مهدی موعود(عج) كے ظهور كا انتظار شيعه مذهب كا مسلمه عقيده هے ليكن بعض منحرف گروهوں جيسے انجمن حجتيه وغيره نے انتظار كی ايك خاص تفسير كی هے۔ هم اس مختصر سے بيان میں امام خمينی(رح) كی نظر میں انتظار كے مفهوم اور منحرف گروهوں پر امام خمينی(رح) كے رد كو پيش كریں گے۔
انتظار كا وه مفهوم جو روايات سے مستفيد هوتا هے اور انتظار كے صحيح مفهوم كو بيان كرتا هے اسے امام خمينی(رح) يوں بيان كرتے هیں:"كچھ لوگ يه اعتقاد ركھتے تھے كه زمانه غيبت میں بننے والی هر حكومت باطل هے اور اسلام كے خلاف هےجبكه يه فريب خورده لوگ تھے جنهوں نے بعض روايات كو سمجھنے میں كوتاهی كی تھی چونكه روايات میں وارد هے كه هر وه پرچم جو ظهور امام زمانه (عج) سے پهلے بلند كيا جاۓ گا وه باطل هے جبكه اس گروه نے يه سمجھا كه هر حكومت جو ظهور حضرت سے پهلے تشكيل پاۓ وه باطل هے جبكه روايات میں علم بلند كرنے كا لفظ آيا هے :يعنی جو بھی علم مهدی كو بعنوان مهدويت اٹھاۓ گا وه باطل هے ،اگر هم فرض كرلیں كه ايسی روايات موجود بھی هیں تو كيا اس كا معنی يه هے كه هم پر كوئ ذمه داری نهیں هے ؟
امام خمينی اس تفكر كو رد كرتے هوۓ فرماتے هیں كه"يه جو بعض كا كهنا هے كه حكومت كی ضرورت نهیں ان كا مقصد يه هے كه بے نظمی اور جنگل كا قانون حاكم هو چونكه اگر ايك ملك میں ايك سال تك حكومت نه هو تو اس مملكت میں ايسا فساد برپا هوگا جس كی مثال نه ملے گی. جو لوگ حكومت كی نفی كرتے هیں وه لاقانونيت چاهتے هیں تاكه قتل و غارت اور ظلم و بربريت كا بول بالا هو اور حضرت مهدی ۜ ظهور كریں يوں حضرت تشريف لا كر اس ظلم كا خاتم كریں گے۔ايسا عقيده ركھنے والے لوگ واقعا احمقوں كی جنت میں رهتے هیں –
انهوں نے مزيد فرمايا: يه جو كهتے هیں جو بھی علم اٹھے گا سے مراد جو بھی حكومت برپا هو هے تو يه بات انتظار امامۜ كے خلاف هے اور يه لوگ متوجه نهیں كه وه كيا كهه رهے هیں چونكه حكومت كا نه هونا يعنی معاشره میں ظلم وزيادتی كا بازار گرم هونا اور يه بات نص قرآنی كے خلاف هے. اور اگر اس حوالے سے ۲۰۰ روايات بھی هوں تو انكی پروا نهیں كی جاۓ گی چونكه وه نص قرآنی كے خلاف هیں
امام خمينی آخر میں مفهوم انتظار كے بارے میں اپنا نقطه نظر يوں بيان فرماتے هیں: "دنيا كو عدالت سے پر كرنا يه هماری قدرت سے باهر هے اگر هم كرسكتے تو كرليا هوتا ليكن چونكه هم نهیں كرسكتے لهذا امام آﺋیں گے اور وه يه كام كر دكهائیں گے. اب دنيا ظلم سے پر هے . آپ دنيا كے ايك حصے میں هیں اور هم ايك دوسرے حصے میں لهذا هم سب كی ذمه داری بنتی هے كه ظلم كے سامنے سيسه پلائی هوئی ديوار بن جائیں اور يه ذمه داری هم پر قرآن اور اسلام نے ڈالی هے كه هم كوشش كریں ليكن چونكه هماری طاقت سے باهر هے لهذا امام هی آكر عدالت كو برپا كریں گے ليكن يه تو هم كرسكتے هیں كه راه هموار كریں اورايسے اسباب فراهم كریں جو امام كے ظهور كا پيش خيمه بن سكیں۔

امام خمينی كا فرمان اس حديث نبوی ۖ كی طرف اشاره كرتا هے كه كچھ لوگ مشرق سے اٹھیں گے جو زمين كو حكومت مهدی كےلیے تيار كریں گے
پس انتظار كا مفهوم امام خمينی كی نگاه میں يه ٹھرا كه ولی عصر امام زمانه (عج) شاندار حكومت كا هونا ضروری هے اورهمیں چاهیے كه اپنے آپ كو اجتماعی حوالے سے تيار كریں. اور يه وهی نكته هے جس كی طرف شيعه تهذيب می بھی اشارے ملتے هیں اور روايات معصومين ۜ بھی اسی مفهوم پر دلالت كرتی هیں
يهی وجه هے كه هر باانصاف محقق اس بات كا اقرار كرتا هے كه امام خمينی نے مفهوم انتظار كی حقيقت كو روشناس كرانے كےلیے ايك بے نظير كام كيا جس كی مثال گذشته صديوں میں نهیں ملتی اور انكا يه اقدام حضرت حجت ۜ كے ظهور كا پيش خيمه بنے گا . اس اميد كے ساتھ كه انقلاب اسلامی ايران انقلاب جهانی امام زمانه ۜ سے متصل هوگا انشاء الله.
نظرات بینندگان
captcha