مھدويت كادعوی كرنے والے كچھ لوگوں كے نام

IQNA

مھدويت كادعوی كرنے والے كچھ لوگوں كے نام

9:14 - September 11, 2006
خبر کا کوڈ: 1496295
جس طرح سے تاريخ میں بہت سے لوگوں نے پيغمبرہونے كادعوی كيا ہے ،اسی طرح كچھ لوگوںنے امام مہدی ہونے كابھی دعوی كياہے۔
مھدويت كادعوی كرنے والے كچھ لوگوں كے نام اس طرح ہیں:
۱۔ شريعی : اس انسان كانام حسن اوركنيت ابومحمد تھی. یہ حضرت امام علی نقی وحضرت امام حسن عسكری علیہماالسلام كے اصحاب سے تھا وہ پہلا انسان تھا جس نے ا مام مہدی ہونے كادعوی كياتھا ۔
۲۔ منجی خارجی مصری : یہ انسان علم نجوم جانتاتھا اوراس كی بنياد پرمستقبل میں ہونے والی چيزوں كے بارے میں بتاتاتھا جس سال اس نے خروج كياكہاكہ میں مہدی موعود ہوں اورمیں جلدی ہی مصركابادشاہ بننے والاہوں اس كے ماننے والوں كی تعداد ۔۱۳۳تھی ۔
۳۔ محمدبن تومرت : اس انسان نے زمين كے مغربی حصہ پرمہدی ہونے كادعوی كيااورخروج كی امورخين نے لكھاہے كہ یہ محمد ابن عبداللہ ابن رحمن ابن ہود ابن خالدابن تمام ابن عدنان ابن صفوان ابن جابرابن عطارياح ابن ياسر ابن عباس ابن محمدابن حسن ابن اميرالمومنين علیہ السلام تھا۔
۴۔مولدش سوس : یہ مغرب كارہنے والاتھا اوراس نے جوانی كی عمرمیں عرفان میں امام محمدغزالی اورابوالحسن طبرانی سے علم حاصل كيا اور اصول ،فقہ وكلام میں مہارت حاصل كی اور زہدو تقوے میں مشہورہوگيا۔
ابن بطوطہ نے لكھاہے كہ اس نے شام میں مہدی ہونے كادعوی كيااوراپنے ماننے والوں كو شہروں كامالك بنانے كاوعدہ كيااورشام كے شہروں كوان كے درميان بانٹ ديااس نے اپنے چاہنے والوں كوزيتون كے درخت كاپتہ دےكرمختلف شہروں كوجيت نے كے لئے بھيجا ليكن وہ سبھی قتل ہوگئے ۔
۵۔ محمد : یہ انسان نقطوی قبيلہ كاعالم تھا چھٹی صدی میں پسخان سے ہجرت كے بعدگيلان كے آس پاس ظاہر ہوا وہ سارے نبيوں كی شربعتوں وكتابوں كی اپنے عقيدے كے مطابق تاويل كرتاتھااورخودكومہدی موعودكہتا تھا وہ كہتاتھامیں وہی ہوں جس كے ظہوركی پيغمبرنے خبر دی ہے اب محمدكے دين كے منسوخ ہونے اور محمدكے دين كے پھيلنے كی باری ہے كچھ لوگوں كاكہنا ہے كہ بعدمیں محمدنے تيزاب میں ڈوب كرخودكشی كرلی ۔
۶۔ سيداشرف الدين ابراھيم : یہ انسان سادات سے تھا اوربہت بڑاعابدبھی تھاوہ اپنی عمركے درميانی حصہ میں خراسان گيااور وہیں رہنے لگا چونكہ اس كے اندركرامات پائے جاتے تھے لہذااس كی وجہ سے لوگ اس كوماننے لگے اوركہتے تھے كہ یہ امام مہدی كے علاوہ كوئی اورنہیں ہے۔
۷۔اميرتيمورتاش بن ابی چوپان : یہ انسان سلطان ابوسعيدبہادرخان كے وقت میں ظاہرہواچونكہ اس نے اپنے كچھ دشمنوں كو ہرادياتھا اس وجہ سے اس كے اندرغرور اور گھمنڈپيدااہوااوراس نے سكوں پراپنانام كھدوايااورامام مہدی ہونے كادعوی كيا۔
۸۔ عباس : اس شخص نے نجدمیں امام مہدی موعودہونے كادعوی كياكچھ لوگ اس كوماننے لگے اوراس كے حكم سے فارس كے بہت سے بازارجلادیے گئے بعدمیں وہ اپنے ہی ماننے والوں كے ہاتھ ماراگيا۔
۹۔ سيدفلاح : یہ شخص شيخ احمدبن فہدكاشاگرد تھااورشيعہ اثناء عشری صوفبوں میںسے تھاخوزستان كے تمام عربوں كواپنے قبضہ میں كرلياتھا اس نے اپنے چاہنے والوںكے منع كرنے پربھی امام مہدی ہونے كادعوی كياجب اس كے استاداحمدبن فہدكویہ خبرملی توانھوںنے اس كے قتل كا فتوی دےدياجب اسے قتل كرناچاہاتووہ قرآن لے كرباہرنكلااوراس كی قسم كھائی اور شرمندگی كااظہاركيا۔
۱۰۔ توبزی : اس شخص نے سلطان يوسف بن يعقوب كے وقت میں امام مہدی ہونے كادعوی كياليكن كچھ ہی دنوں بعد بنی سكساك كے ايك شخص نے اس كوقتل كرديا۔
۱۱۔ مہدی مصری : ۱۷۹۸ء میں جب نيپوليوں نے مصرپرقبضہ كياتواسے خبرملی كہ مہدی نام كے ايك شخص نے خروج كياہے اس نے اپنے ساتھ بہت سے لوگوںكوملالياہے اوركہتاہے كہ اللہ نے مجھے كافروں كومصرسے باہرنكالنے كی ذمہ داری سونپی ہے۔
یہ خبرسن كرنيپوليوں نے اس كے مقابلہ كے لئے ايك فوج بھيجی مہدی كے چاہنے والے نيپولين كی فوج كامقابلہ نہ كرسكے اورہارگئے اورمہدی مصری كابھی وہیں پرخاتمہ ہوگيا۔

نظرات بینندگان
captcha