بينیڈكٹ بش كی زبان بول رہے ہیں ۔اس بات پر تاكيد كرتے ہوئے ہندوستان كے معروف تجزیہ كار ڈاكٹر قاسم رسول الياس نے ریڈيو تہران كے ساتھ اپنے ايك انٹرويو میں مزيد كہا ہے كہ پاپ نے جارج بش اور ٹونی بليئر كی حمايت شروع كردی ہے
۔ان كا كہنا تھا كہ انہیں پاپ كے بيان پر كوئی زيادہ تعجب نہیں ہے اس لئے كہ پاپ بننے سے قبل وہ تركی يورپی يونين میں مخالفت كركے عالم اسلام كے خلاف اپنی فكر كوعياں كرچكے ہیں ۔قاسم رسول الياس نے اس بات كو مسترد كرتے ہوئے كہ پاپ اسلام كے بارے میں علم نہیں ركھتے كہا كہ پاپ نے جو كچھ كہا ہے وہ جان پوچھ كہا ہے اور طے شدہ سازش كا حصّہ ہے ۔(16 ستمبر 2006)