قم المقدس میں مركز جہانی علوم اسلامی كی علاقائ كونسل كے نماﺋندوں كا پہلا اجلاس –

IQNA

قم المقدس میں مركز جہانی علوم اسلامی كی علاقائ كونسل كے نماﺋندوں كا پہلا اجلاس –

11:01 - September 21, 2006
خبر کا کوڈ: 1498442
اعزازی خبر نگاراقبال حيدری: قم المقدس میں مركز جہانی كی علاقائ كونسل كے نماﺋندوں كا پہلا باقاعدہ اجلاس گذشتہ روز منعقد ہوا جس میں تمام نماﺋندوں كو تفسير نور كا كامل سیٹ ھدیہ كے طور پر ديا گيا –
ايكنا كے اعزازی خبر نگار نے قم سے رپورٹ دی ہے كہ مركز جہانی علوم اسلامی كی علاقائ كونسل كے نماﺋندوں كا پہلا اجلاس مدرسہ امام خمينی كے قدس هال میں منعقد ہوا –اس اجلاس میں تلاوت آيات الہی كے بعد مركز جہانی كے سربراہ حجۃ الاسلام و المسلمين اعرافی نے اپنے افتتاحیہ كلمات میں كہا كہ شعبان المعظم كے آخری ايام ايك سنہری موقع ہے جس سے فاﺋدہ اٹھا كر مومنين اپنے آپ كو ماہ مبارك رمضان كے لیے تيار كرسكتے ہیں-
انہوں نے مزيد كہا كہ ہمارے اسوہ حسنہ ذات والا صفات حضرت رسول اسلام ۖ شعبان كے مہينہ میں دن كو روزہ ركھتے اور رات كو نماز اور عبادت میں مصروف رہتے آپۖ كی حديث ہے كہ٫٫ جو بھی اس مہينہ میں روزہ ركھے ، نماز شب ادا كرے اور شكم ،عفت اور زبان كو گناہ سے محفوظ ركھے تو اس مہينہ كے تمام ہوتے ہی وہ گناہوں سے پاك ہوجاۓ گا،،-
آقای اعرافی نے كہا كہ زبان كو تہمت ،غيبت وغيرہ سے محفوظ ركھنا سب سے مشكل كام ہے –
اس اجلاس میں ۹۰ ممالك سے ۱۵۰ منتخب نماﺋندوں نے شركت كی اور پوپ كے حالیہ اھانت آميز بيان كی شديد مذمت كی ۔اس اجلاس كے آخر میں تمام شركاء كو تفسير نور كے كامل سیٹ كا ھدیہ بھی ديا گيا-
نظرات بینندگان
captcha