ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق اس ساﺋیٹ كا ايك مقصد تو یہ ہے كہ امام خمينی كی فكر اور انكی عملی زندگی كو اپنے لیے نمونہ عمل بنايا جاۓ تاكہ انقلاب اسلامی كو ممكنہ خطرات اور انحرافات سے دور ركھا جا سكے اور اس فكر كو سامنے ركھتے ہوۓ لوگوں كی مشكلات اور انكے مساﺋل كے حل كے لیے حكومتی ادارے موثر اقدامات كرسكیں-
اور دوسرا مقصد یہ ہے كہ ملك كا جوان طبقہ جسے انقلاب اسلامی كی تيسری نسل سے تعبير كيا جاتا ہے ان كو امام خمينی كے افكار اور انكی عملی زندگی سے روشناس كرايا جاۓ-
اس ساﺋیٹ كے دو حصے ہیں
1.اصلی حصہ جس میں يونيورسٹی ،ثقافت ،سياست اور معاشرہ شامل ہیں۔
2.دوسرے حصے میں اس سنٹر كی كاركردگی ،تازہ ترين خبریں اور مضامين وغيرہ شامل ہیں-