آيات قرآن میں ٫٫ تطوع ٬٬ كی لفظ صرف استحباب پر دلالت نہیں كرتی-

IQNA

روزہ قرآن كی نظر میں:

آيات قرآن میں ٫٫ تطوع ٬٬ كی لفظ صرف استحباب پر دلالت نہیں كرتی-

10:18 - October 08, 2006
خبر کا کوڈ: 1501545
فكر و نظر گروپ: ٫٫تطوع كامعنی رضا كارانہ طور پر اور بغير كسی جبر كے كام كو انجام دينا(وہ كام خواہ واجب ہو يا مستحب)اس لفظ كو صرف مستحب میں استعمال كرنا یہ نئ اصطلاح ہے جو نزول قرآن كے بعد مسلمانوں میں راﺋج ہوئ ہے –
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق علامہ طباطبائی نے ٫٫فمن تطوع خيرا فھو خير لہ٬٬ سورہ بقرہ آيت نمبر ۱۸۴ كی اس عبارت كی تفسير میں فرمايا ٫٫تطوع٬٬ لفظ كا مادہ (ط و ع) اور طوع كا معنی جبر كے مقابل ہے يا ا س معنی میں ہے كہ انسان كسی كام كواپنی رضا و رغبت سے انجام دے –اب یہی طوع جب (تفعل) پر لے جايا جاۓ تو تطوع بن جاۓ گا تو اس پر رضا كارانہ ھونے كا معنی اضافہ ہوجاۓ گا –پس تطوع اس معنی میں ہے كہ انسان رضاكارانہ طور پر كام كو انجام دے كہ اس میں خدا كی اطاعت بھی ہے –بجاۓ اس كے كہ اس كام پر مجبورا كيا جاۓ اور وہ رغبت نہ ركھتا ہو- اب یہ عمل چاہے الزامی اور واجب ہو چاہے غير الزامی اور مستحب ہو-
یہ لفظ تطوع كا اصلی معنی تھا پس اگر ہم ديكھتے ہیں كہ اب یہ لفظ صرف مستحبی اعمال میں استعمال ہورہا ہے تو یہ جديد اصطلاح ہے جو نزول قرآن كے بعد مسلمانوں میں راﺋج ہوئی ہے اور اس كی وجہ یہ ہے كہ ايك مسلمان جب كسی نيك كام كو رضاكارانہ طور پر انجام ديتا ہے اس كا یہ كام مستحب ہے ليكن واجب عمل كو اگرچہ طوع اور رغبت سے ہی انجام ديا جاۓ پھر بھی اس میں اكراہ اور اجبار كا شاﺋبہ رہتا ہے-
تطوع كا لفظ جيسا كہ دوسرے مفسرين نے بھی كہا ہے كہ صرف استحباب پر دلالت نہیں كرتا نہ مادہ (ط و ع)كے اعتبار سے اور نہ ھﺋيت (تفعل) كے اعتبار سے پس نتيجتا كہا جاسكتا ہے كہ (فاء) كا حرف جو جملہ كی ابتدا میں آيا ہے اور سابقہ كلام كے نتيجہ كےلیے اس جملہ كو لايا گيا ہے اور ہر دو جملوں كا ملاكر معنی (خدا اعلم ہے)یہ ہوگا كہ :روزہ تم پر واجب كيا گيا ہے اور اس میں تمہاری فلاح وبہبود كومدنظر ركھا گيا ہے اس كے علاوہ تم اس فريضہ كی اداﺋيگی سے اپنی سابقہ امتوں كے ساتھ شريك ہوجاٶ گے ليكن اس فرق كے ساتھ كہ تمہارے لیے كچھ خاص سہولتیں فراہم كردی ﮔﺋیں ہیں پس اس كو اپنی ميل و رغبت كے ساتھ انجام دو نہ جبر كے ساتھ چونكہ جو بھی نيك عمل كو رغبت سے انجام دے یہ اس شخص سے بہتر جو اسی عمل كو جبر سے انجام ديتا ہے-

نظرات بینندگان
captcha