ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے مطابق ادارہ دارالقرآن كے سربراہ حجۃ الاسلام محمد حسن ربانی نے كہا كہ اس وقت جيلوں میں رہ كر لوگوں نے ايك جزء قرآن كريم سے لے كر ۳۰ جز تك قرآن حفظ كرليا ہے-
انہوں نے كہا كہ اس ادارہ نے ابھی تك ۲۴ ہزار قيديوں كو تعليم دی ہے اور ۴۹۰ قرآنی مقابلے اور ۳۳ ہزار قرآنی جلسے پورے ملك كی جيلوں میں منعقد كۓ ہیں-
حجۃ الاسلام محمد حسن ربانی نے كہا كہ قيديوں كی قرآنی كاركردگی چودہویں قرآنی عالمی نماﺋش گاہ میں بھی ديكھی جاسكتی ہے-