مولود ماہ رمضان ،بدر ماہ رحمت ،حضرت امام حسن علیہ السلام كی ولادت

IQNA

مولود ماہ رمضان ،بدر ماہ رحمت ،حضرت امام حسن علیہ السلام كی ولادت

9:38 - October 09, 2006
خبر کا کوڈ: 1501783
بلاگ گروپ: ماہ مبارك رمضان كی مناسبتوں میں سے ايك اھم مناسبت اس پر بركت مہينہ كی ۱۵ تاريخ كو ميلاد حضرت امام حسن مجتبی ۜ ہے ليكن بلاگ نويسوں كی زيادہ توجہ اس طرف نہیں ہے –
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق امام حسن مجتبی علیہ السلام كے ميلاد مسعود كی مناسبت بلاگ نويسوں نے كچھ مطالب لكھے ہیں-
كسی نے حضرت كی توصيف و تمجيد پر جملات تحرير كیے تو كسی نے حضرت كے ماہ مبارك رمضان میں تشريف لانے كو سراھا –اور بعض نے يوں قلم اٹھايا كہ اے مبارك مہينہ كے مولود آپ وہ ہیں جسے رسول رحمت ۖ اپنے مقدس كندھوں پر سوار كرنے پر فخر و ناز كرتے تھے-
آپ محمد ۖ و علیۜ كے وارث ہیں آپ ہمارے امام اور ہم آپ كے مريد و محب ہیں اور ہمارے فخر كے لیے یہی كافی ہے كہ آپ جيسا ہمارا پيشوا اور رہنما ہے –
ايك بلاگ نويس نے اس نكتے كی طرف توجہ كی كہ امام حسن مجتبی وہ كريم ہیں كہ جنہوں نے اپنی حيات طيبہ میں دو دفعہ تمام اموال و ثروت كو خدا كی راہ میں بخش ديا اور تين بار تمام مال و دولت كو وقف كيا-
مورخين نے لكھا كہ امام حسن ايسے بہادر ،مجاہد ،اور سخی تھے جنہوں نے شير خدا حضرت علیۜ كے ہمراہ كفار كے خلاف جنگ كے ہراول دستے میں اپنی شجاعت كے جوہر دكھاۓ-
نظرات بینندگان
captcha