ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے اعزازی خبر نگار كی رپورٹ كے مطابق ۱۵ روزہ ٫٫پگاہ حوزہ ٬٬ جريدہ ان عناوين ،نگاہ ہفتہ ،نگاہ خاص، سياست ،فكرو نظر ،ثقافتی خبریں كے ساتھ شايع ہوگيا ہے-
اس كے سياسی حصہ میں نيا عراق اور ايران كی اسٹریٹيجی ضروريات٬٬ كے موضوع پر مضمون میں مذھب شيعہ كے مشترك اصول اور ٫٫مرجعيت ٬٬ كا دنياۓ اسلام میں كليدی كردار بالخصوص ايران اور عراق میں ايرانی انقلاب كے سابقہ قاﺋد انقلاب اسلامی كی عراق میں موجودگی ،ھر دو ممالك میں مقامات مقدسہ كا وجود دونوں ممالك كے حوزہ علمیہ كا باھمی ارتباط، ھمساﺋيگی وغيرہ ايسے مشتركہ عوامل ہیں جو ان دونوں ممالك كے تاريخی اور ثقافتی تعلقات میں اہم كردار ادا كرسكتے ہیں-
اس شمارہ كے ديگر موضوعات میں ٫٫معرفت اور اسلام سازی ٬٬ معرفت اور اسلام سازی كے مختلف پہلو٬٬ آفاق ،غرب اور دو باطل خطوط ،٫٫تفكر فرانسلی٬٬ ٫٫بازار كتاب میں چہل پہل ٬٬وغيرہ شامل ہیں -