ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق مسجد امام جعفر صادق ۜ مشہد میں آيت اللہ زنجانی كے ساتھ بہت سے مومنين اور طلاب نے نماز عيد الفطر ادا كی –
آيت اللہ زنجانی نے خطبہ عيد الفطر میں دعاۓ امير المومنين كی شرح بيان كرتے ہوۓ دعا كے ان فقرات پر زور ديا-جہاں مومنين كو خطاب كركے مولی ۜ نے فرمايا: ٫٫كہ تمہیں اس خدا سے ڈرا رہا ہوں جس نے تمہیں تقوی كی دعوت دی ہے دنيا كی سختيوں كو برداشت كرو اور ان سختيوں سے آخرت میں فاﺋدہ اٹھاٶ٬٬-
انہوں نے كہا كہ موت كے آنے سے ساری لذتیں ختم ہوجاتی ہیں –جو چيز باقی رہ جاتی ہے وہ انسان كا اچھا كردار ہے –
حوزہ علمیہ مشہد كے استاد نے كہا كہ خدا ہم سب كو صحيح عربی زبان جو كہ قرآن اور احاديث اھلبيت ۜ كی زبان ہے سيكھنے كی توفيق عنايت فرماۓ-
خدا نے اس دن كو تمہارے لیے عيد قرار ديا ہے خدا كی اطاعت كرو اور اس كی ياد میں رھو وہ بھی تمہاری ياد میں ہے –
آخر میں آيت اللہ زنجانی نے كہا كہ قرآن كريم تفسير نہیں بلكہ تجسيم ہے-