ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے عرب امارات كے روزنامہ ٫البيان ٬٬ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ o .i.c كے جنرل سيكرٹری جناب اكمل امين اوغلو نے ايك بيان میں وضاحت كی ہے كہ عالم اسلام میں اتحاد كے لیے ضروری ہے كہ اسلامی كيلنڈر بھی ايك ہونا چاہیے-
انہوں نے عالم اسلام میں عيد فطر كے اختلاف پر اظہار افسوس كرتے ہوۓ كہا كہ تمام اسلامی و مذھبی تنظيموں كو چاہیے كہ اس اختلاف كو ختم كریں –
اوغلو نے مزيد كہا كہ موجودہ ترقی يافتہ دور میں كسی بھی مہينے كے چاند كو معين كرنا مشكل كام نہیں ہے-