وزارت تعليم درس قرآنی میں ۵۰ فيصد كامياب رہی-

IQNA

وزارت تعليم درس قرآنی میں ۵۰ فيصد كامياب رہی-

9:57 - November 01, 2006
خبر کا کوڈ: 1505847
قرآنی سرگرمياں گروپ:وزارت تعليم كے مشير نے كہا كہ تعليم دينے میں بہت سی مشكلات كے باوجود وزارت تعليم ۵۰ فيصد سے زيادہ كامياب رہی ہے-

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) سے بات چيت كرتے ہوۓ وزارت تعليم كے مشير حجۃ الاسلام والمسلمين علی زوﺋل نے كہا كہ قرآن كی تعليم دينے میں ايك مشكل یہ ہے كہ درس قرآن كے لیے اسكولوں میں بہت كم ٹاﺋم مخصوص كيا جاتا ہے -
انہوں نے كہا كہ اسكول اور كالج اسٹوڈنٹس كو تعليم قرآن دينے كے بہترين سينٹر ہیں ليكن اس كے باوجود ان میں پورے ہفتے میں دو گھنٹے قرآن كا درس ديا جاتا ہے –
جناب علی زوﺋل نے كہا كہ دينی تعليم اور درس قرآن كے لیے ساری ذمہ داری كو وزارت تعليم پر ہی نہ ڈال دی جاۓ بلكہ خود اسٹوڈنٹس كے والدين اور تمام تبليغی اور ثقافتی ادارے بھی اس پر توجہ دیں-
نظرات بینندگان
captcha