عراق میں نامور سنی راہنما كا قتل-

IQNA

عراق میں نامور سنی راہنما كا قتل-

11:16 - November 02, 2006
خبر کا کوڈ: 1505971
بين الاقوامی گروپ: نامعلوم افراد نے انجمن علماء مسلمان كے مركزی راھنما اور اھل سنت كے عظيم لیڈر ٫٫عصام الراوی٬٬ كو قتل كرديا –
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے سعودی عرب كے روزنامہ ٫٫الشرق الاوسط٬٬ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ ان كو گھر كے نزديك نامعلوم افراد نے حملہ كركے قتل كرديا-
اس رپورٹ میں یہ دعوی بھی كيا گيا ہے كہ امريكہ كے عراق پر تسلط كے بعد اس جماعت كے تقريبا ۱۸۰ افراد كو قتل كيا جاچكا ہے-
ڈاكٹر عصام الراوی نے بيالوجی میں ڈاكٹریٹ كر ركھی تھی اور وہ بغداد يونيورسٹی میں پروفيسر تھے اور اس موضوع پر كئی كتابیں اور مقالے لكھ چكے تھے-

نظرات بینندگان
captcha