پشاور اور قبائلی علاقوں میں احتجاج۔

IQNA

پشاور اور قبائلی علاقوں میں احتجاج۔

10:16 - November 04, 2006
خبر کا کوڈ: 1506290
بين الاقوامی گروپ :متحدہ مجلس عمل كی اپيل پر باجوڑ ايجنسی میں دينی مدرسے پر بمباری اور ہلاكتوں كے خلاف جمعے كو صوبائی درالحكومت پشاور اور قبائلی علاقوں میں اس سلسلے میں بڑے اجتماعات منعقد ہوئے۔












ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نےبی بی سی اردو سے نقل كيا ہے كہ متحدہ مجلس عمل كی اپيل پر باجوڑ ايجنسی میں دينی مدرسے پر بمباری اور ہلاكتوں كے خلاف جمعے كو صوبائی درالحكومت پشاور اور قبائلی علاقوں میں اس سلسلے میں بڑے اجتماعات منعقد ہوئے۔

پشاور میں ايم ايم اے كے زير اہتمام مولانا فضل الرحمان كی قيادت میں ايك بڑی احتجاجی ريلی نماز جمعہ كے بعد مدنی مسجد نمك منڈی سے نكالی گئی جو كابلی چوك قصہ خوانی بازار میں جاكر جلسے كی شكل اختيار كرگئی۔
ريلی جب كابلی چوك پہنچی تو وہاں پر جماعت اسلامی كی صوبائی رہنماؤں كے قيادت میں ايك جلوس پہلے سے موجود تھا جو بعد از نماز جمعہ مسجد مہابت خان سے وہاں پہنچا تھا۔
ريلی میں موجود ايم ايم اے كے كاركنوں نے پلے كارڈز اور بينرز اٹھا ركھے تھے جس پر صدر پرويز مشرف اور امريكہ كے خلاف نعرے درج تھے۔
مظاہرين نے اس موقع پر صدر پاكستان اور صدر بش كے خلاف سخت نعرہ بازی بھی كی۔



ايم ايم اے كے مركزی رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف مولانا فضل الرحمان نے مظاہرين سے خطاب میں كہا كہ حمكران آج امريكہ كے سامنے سر جھكا كر زندگی گزار رہے ہیں ليكن پاكستان كی غريب مجاہد عوام امريكہ كے آنكھوں میں آنكھیں ڈال كر جی رہے ہیں۔ انہوں نے كہا كہ اس جنگ میں حكومت ايك مجاہد مارے گی تو سو مجاہد اور پيدا ہونگے اس میں كمی كی بجائے مزيد اضافہ ہوگا۔
اس موقع پر جماعت اسلامی كے صوبائی رہنماؤں مشتاق احمد خان اور حكيم عبدالوحيد نے بھی خطاب كيا۔ پشاور میں اب تك ہونے والے مظاہروں میں یہ سب سے بڑا مظاہرہ تھا۔ اس كے علاوہ پاكستان مسلم ليگ نواز كے زيراہتمام بھی پشاور میں ايك احتجاجی مظاہرہ منعقد ہوا جس كی قيادت صوبائی اور مركزی رہنماؤں نے كی۔
ادھر لنڈی كوتل سے ملنے والی اطلاعات كے مطابق باجوڑ كے واقعہ پر احتجاج كرنے كےلیے جے يوآئی (ف) كی طرف سے مظاہرہ اور بمباری میں ہلاك ہونے والوں كی غائبانہ نماز جنازہ ادا كی گئی۔ اس موقع پر ايك قرارداد بھی منظور كی گئی جس میں كہا گيا كہ قبائلی علاقوں میں امريكی اور ديگر غير ملكيوں كو ديكھتے ہی گولی ماردی جائی گی۔

نظرات بینندگان
captcha