ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كے قطر میں اعزازی خبر نگار كی رپورٹ كے مطابق ٬قطر كے شهر دوحه میں مواصلاتی ادارے نے رحمۃ للعالمين ساﺋٹ كی خبر ديتے هوۓ كها هے كه يه ساﺋٹ دنيا كی مختلف زنده زبانوں میں ترجمه كے ساتھ پيش كی جاۓ گی تاكه پيغمبر اعظمۖ كے خلاف هونے والے اھانت آميز واقعات اور انكی شخصيت پر هونے والے اعتراضات كا جواب ديا جاسكے-